Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں تبدیلی

دورے کے شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے کی گئی
شائع 20 مارچ 2023 10:50am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، کیوی ٹیم اب اپریل میں کراچی کے بجائے لاہور پہنچے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان پہلا ون ڈے 26 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں گے، جہاں سیریز کے 4 ون ڈے میچز 30 اپریل، 3، 5 اور 7 مئی تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

pak vs nz

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

t20 cricket

odi cricket

new zealand cricket team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div