Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظرآئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں ابرآلود ہوگا
شائع 20 مارچ 2023 10:05am
تصویر: خلیج ٹائمز
تصویر: خلیج ٹائمز

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ بروزبدھ کو نظرآنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ ماہ مبارک کا چاند 22 مارچ کو نظرآجائے گا اور جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہرمضان المبارک کےچاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10بج کر23 منٹ پرہوگی، اس طرح سے اگلے روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو 6 بج کر41 منٹ غروب آفتاب جب کہ غروب قمر7 بج کر 32 منٹ پرہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Met Office

Ramzan 2023

Moon sighting committee

Ramzan moon sighting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div