Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ

فیول پر سبسڈی 50 روپے فی لیٹر تک مختص کی جائے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2023 08:03pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

وفاقی حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے غریب عوام کیلئے پٹرولیم ریلیف پیکیج کی تیاری جاری ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سبسڈی 50 روپے فی لیٹر تک مختص کی جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم ریلیف پیکج پرجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پٹرولیم سبسڈی کا پروگرام جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیکج میں کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے، سبسڈی کے لئے 50 روپے فی لیٹر تک مختص کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی، عملدرآمد کیلئے تمام ادارے معاونت سے حکمت عملی مرتب کریں۔

انھوں نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن والوں کی سواری ہے، حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

petrol price

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Poverty

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div