Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اے این ایف کی کارروائی: بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن برآمد

چرس کو بیرون ملک ترسیل کی غرض سے چھپایا گیا تھا
شائع 19 مارچ 2023 11:32am

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سمندر روڈ سے 12 کلو ہیروئن اور تربت سے 82 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

ہیروئن کو کار کی ڈگی میں خُفیہ خانے میں چُھپایا گیا تھا اس کے ساتھ ہی تربت مند روڈ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 82 کلو چرس بھی برآمد کی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہےکہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

چرس کو بیرون ملک ترسیل کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔

punjab

ANF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div