Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگرد جمعہ خان اور روز محمد کے قبضے سے چار دستی بم سمیت اسلحہ برآمد، پولیس ذرائع
شائع 19 مارچ 2023 12:06am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کوئٹہ میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہزار گنجی میں پولیس ناکے پر ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس اور ایگل اسکواڈ نے مفرور افراد کا تعاقب کیا اور قریب ہی میدانی علاقے میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جمعہ خان اور روز محمد کے قبضے سے چار دستی بم سمیت اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز سمیت شہریوں پر حملے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں چھابے مار رہی ہیں۔

بلوچستان

quetta

Terrorist Arrested

quetta police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div