Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایم کیو ایم اب ہر ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی، خالد مقبول

پارلیمان میں جمع کچرے کو جلد ڈسٹ بن میں پھینک دیں گے، فاروق ستار
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 10:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اب ہر ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی۔

کراچی کے باغ جناح میں ایم کیو ایم پاکستان کے39 ویں یوم یاسیس جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں صرف دوقومیں ہیں، ایک ظالم اور دوسری مظلوم، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پاکستان کے مظلوموں محکموں کو ایک نظریے اور جدوجہد کے سائے تلے جمع کریں۔

انھوں نے کہا کہ طاقت ہماری تہذیب نہیں تہذیب ہماری طاقت ہے، اپنی قوم کو غلامی سے بچانے کے لئے ایک نئی اور تازہ جدوجہد کا آغاز کرنا ہے، ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے غریبوں کو آئینی تحفظ فراہم کرنا ہے، ایسی جمہوریت جسکے ثمرات عام پاکستانی کی دہلیز پر پہنچیں اسکی جدوجہد کرنا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں مزاحمت کرے گی، تمام قومیں مل کر چلیں تو پاکستان ترقی کرے گا، ایم کیو ایم پاکستان غریبوں کی ہر تحریک کا ساتھ دے گی، 35 سال کی تحریک ہمارا بیانیہ ہے۔

پارلیمان میں جمع کچرے کو جلد ڈسٹ بن میں پھینک دیں گے، فاروق ستار

سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیمان میں جو کچرا جمع ہے اسے جلد ڈسٹ بن میں پھینک دیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ 11 جنوری کو ایم کیوایم کے بچھڑے ہوئے لوگ متحد ہوئے، دو ماہ 7 دن میں شہر کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔

بلدیاتی انتخابات پر شعر عرض کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ابتدائے عشق ہے روتا ہےکیا،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہےکیا۔ یہ ان کے لئے المیہ ہے جنہوں نے دھاندلی شدہ الیکشن سے باہر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے آئینہ ہے، منظم سازش کے ذریعے ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن سے باہر کیا گیا، 80 فیصد لوگوں نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان ایم کیوایم کے آباؤ اجداد نے قائم کیا تھا، لہٰذا ملک کو معاشی بحران سے صرف ایم کیو ایم ہی نکال سکتی ہے، سرکلر ریلوے، کے فور منصوبہ پارٹی اپنے ادوار میں مکمل کرے گی۔

فاروق ستار نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں صرف نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے اور پارلیمان میں جو کچرا جمع ہے اسے جلد ڈسٹ بن میں پھینک دیں گے۔

karachi

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div