Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کی آئندہ ڈیمانڈ موٹر وے، ریلوے اور اٹیمی اثاثے حوالے کرنے کی ہوگی، سراج الحق

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ملک میں مارشل لانا چاہتی ہیں، امیر جماعت اسلامی
شائع 18 مارچ 2023 05:52pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی آئندہ ڈیمانڈ موٹر وے، ریلوے اور ملک کے ایٹمی اثاثے ھوالے کرنے کی ہوگی۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی لڑائی جمہوریت کے خاتمے کے لئے ہیں، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ملک میں مارشل لانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی آئندہ ڈیمانڈ ہوگی موٹر وے، ریلوے اور اٹیمی اثاثے حوالے کریں، : یہ خوبصورت پاکستان ڈاکو، چوروں اور سود خواروں کے لئے نہیں بلکہ ملک اس لئے بنا کہ یہاں پر اسلامی نظام ہو، اسلامی نظام میں گورنر اور حکمران لوگوں کے خادم ہوتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں انگریز سامراجی نظام ہے، ملک مین غریب کے لئے الگ انصاف امیر کے لئے الگ انصاف قائم ہے جب کہ عدالتی دہشت گردی بھی عروج پر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں بدآمنی اور معاشی دہشت گردی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، پاکستان میں ریاستی رٹ ختم ہوگئی، عمران خان کو 11 منٹ میں 8 مقدمات میں ضمانت دی گئی۔

PDM

IMF

Siraj Ul Haq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div