Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ

عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 10:49am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان 8 بج کر 20 منٹ پر قافلے کے ہمراہ زمان پارک لاہور کے گیٹ نمبر 2 پر پہنچے تو کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوب نعرے بازی کی، جس کے بعد وہ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

زمان پارک میں مقیم کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لیڈر کی واپسی پر بہترین استقبال کریں گے۔

عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر رکھا ہے۔

عمران خان ممکنہ طور پرآج جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ سیشن عدالت نے31 جنوری کو عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی تھی تاہم مسلسل عدم حاضری پرسیشن عدالت نے 28 فروری کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سیشن عدالت نے7 مارچ کے لئے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کراتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے7 مارچ کو وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

عمران خان کے 13 مارچ کو پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوگئے۔

سیشن عدالت نے عمران خان کے 18 مارچ کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز 17 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے انہیں آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی تھی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔

pti

اسلام آباد

lahore

tosha khana case

zaman park

ٰImran Khan

politics march 18 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div