Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وفاقی وزیر
شائع 17 مارچ 2023 09:57am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا، وہ عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے ”بی بی سی نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، پولیس صرف کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے، پولیس اہلکاروں کو پیٹرول بموں، ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا، پولیس کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے، اس مجرمانہ فعل کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جو اسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پارٹی کارکنوں، خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، حالیہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور سینئر عہدیداروں سے پیٹرول منگوا کر پیٹرول بموں میں استعمال کروایا، یہ پولیس اہلکار عدالتی احکامات کی تعمیل کے لئے وہاں موجود تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین پاکستان میں قانون سب کے لئے برابر ہے، جو قانون میرے لئے ہے وہی سب کے لئے ہے، اگر برطانیہ میں کوئی سیاسی رہنما پولیس اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے تو وہاں کیا ہوگا؟ ذرا تصور کریں کہ برطانیہ میں مرکزی سیاسی جماعت کا کوئی لیڈر اپنے پارٹی ورکرز کو سڑکوں پر تشدد پر اکسائے اور خود گھر پر چھپ کر بیٹھے، اپنے پارٹی کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرے، تو وہاں کیا ہوگا؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی بجائے قانون شکنی کر رہا ہے، عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد اور انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

Information Minister

اسلام آباد

Marriyum Aurangzeb

imran khan

zaman park

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div