Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب کے 3، 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

مریم نواز نے پی پی 63، 149 اور 173 پر کاغذات جمع کرائے
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 02:24pm

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی اسمبلی کے 3، 3 حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے پنجاب کے 3 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

مریم نواز نے پہلے حلقہ پی پی 173 لاہور سے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل کے ذریعے جمع کروائے، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائے، اور یہاں پر مریم نواز کے تائید کنندہ میں ایم شہباز بھٹی،عامر رضا، میاں مبشر، عاشق سلہری اور خرم مغل شامل ہیں۔

مریم نواز نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لئے بھی مریم نواز کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں، ن لیگ کی مقامی قیادت اور لیگل ٹیم نے آر او کو کاغذات جمع کروائے۔

ریٹرننگ افسر پی پی 173 نے مریم نواز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے 22 مارچ کو بلا لیا ہے۔

مریم نواز کو 3 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے دوپہر سوا دو بجے کا وقت دیا گیا ہے، اور ریٹرنگ افسر نے کہا ہے کہ مریم نواز الیکشن ایکٹ کے تحت حاضری کے لئے کسی کو نامزد بھی کرسکتی ہیں۔

گزشتہ الیکشن میں پی پی 173 سے مسلم لیگ ن کے بلال یاسین منتخب ہوئے تھے۔ پی پی 149 نیا حلقہ ہے، پہلے اس کا نام پی پی 153 تھا، اور اس حلقے سے خواجہ عمران نذیر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز بھی صوبائی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔

حمزہ شہباز نے بھی لاہور کے 3 حلقوں پی پی 14، پی پی147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا، 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کی جنرل 297 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div