Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سعودی عرب: رمضان میں 40 ملین لیٹر آبِ زَم زَم کی تقسیم کیلئے روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال

پانی پلانے کے لیے 80 اسمارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا ہے
شائع 16 مارچ 2023 11:43am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

سعودی حکومت نے رواں برس رمضان المبارک میں زائرین کیلئے 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریزیڈنسی نے کہا کہ دونوں مقدس ترین مساجد کے زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر زم زم کا پانی تقسیم کرنے کے لیے 20 ہزار مقامات کو مختص کیا ہے۔

ان کے مطابق آب زم زم کی تقسیم کے لئے بین الاقوامی معیارمد نظررکھنے کے ساتھ ساتھ جدید ترین مکینزم اورٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔

آب زم زم کے 30 ہزارکنٹینرتقسیم کردیے گئے

ایک رپورٹ کے مطابق زائرین کی آسانی کے لئے مسجد حرام میں سبیلوں کی تعداد 155 ہے، جبکہ مسجد الحرام میں زم زم تقسیم کرنے کے شعبہ کے ڈائریکٹرعبد الرحمن الزھرانی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے آب زم زم کے 30 ہزار کنٹینر تیار کر کے پوری مسجد میں تقسیم کردیے ہیں جبکہ اندرونی اور بیرونی حصوں میں ماربل کی پانی کی سبلیں الگ سے قائم کی گئی ہیں۔

آب زم زم کی تقسیم کیلئے روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال

عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا کہ ہم نے روبوٹ ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا ہے جس کی وجہ سے آب زم زم کی تقسیم میں کافی آسانی ہوئی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے اور پانی پلانے کے لیے 80 اسمارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا ہے۔

حکام نے مسجد نبوی (ص) میں رمضان المبارک کے دوران آب زم زم کے پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔

عبد الرحمن الزھرانی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 24 گھنٹے کے دوران تمام مقامات پر فالو اپ مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ کسی پانی کی فراہمی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

Saudia Arabia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div