Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، انتخابات سے متعلق گفتگو

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2023 01:16pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں صدر عارف علوی اور گورنر حاجی غلام علی کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

صدر مملکت نے گورنر کو مشورہ دیا کہ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں، تقریباً 2 ہفتے گزر گئے ، پیچیدگی سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔

صدر مملکت نے آئین کی پاسداری اور مقررہ مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت میں انتخابات آئین نے لازمی قرار دیے ، سپریم کورٹ نے توثیق کی ، مقررہ وقت میں انتخابات ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہیں۔

اس موقع پر گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے ساتھ آج دوسرے مشاورتی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Haji Ghulam Ali

governor kpk

punjab kpk election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div