Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

’سب سے بڑی جماعت کو 71 میں دیوار سے لگایا گیا تو کیا ہوا‘

مریم سرکاری خرچ پر جلسے کررہی ہے اور ہمیں روکا گیا، عمران خان
شائع 12 مارچ 2023 10:45pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنےکیلئے میں نے ریلی ملتوی کی لیکن مریم سرکاری خرچ پر جلسے کررہی ہے اور ہمیں روکا گیا، معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

لاہور میں اتوار کو پی ٹی آئی کی ریلی کو اجازت نہ دینے پر عمران خان نے سخت رد عمل دیتےہوئے کہا ہے کہ یہ خون خرابہ کرکے ہم پر ہی کیسز کرنا چاہتے تھے، انتخابات میں صرف 45 دن رہ گئے، پورے لاہورمیں سرگرمیاں ہوتی رہیں، ہماری ریلی پر144نافذ کی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لندن میں بیٹھا نوازشریف اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلتا تھا، اب بھی الیکشن کیلئے اپنے امپائر کھڑے کیے جارہے ہیں، چن چن کو وہ آر او لائے جارہے ہیں جو مسلم لیگ ن کےغلام ہیں۔ 37 میں سے30 ضمنی انتخابات ہم نےجیتے، راجن پورانتخابات کےبعد ان کی ٹانگیں کانپنیں لگیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لوگ کیوں ملک کے خلاف جارہے ہیں؟ وہاں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، کیوں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ سیاسی لوگ سیٹلمنٹ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ 71میں سب سے بڑی جماعت کو دیوارسے لگادیا گیا تو آخر میں کیا ہوا؟ قوم اور سیاسی جماعتیں ہی ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہیں، اس وقت پاکستان میں پی ٹی آئی ہی سب سے بڑی وفاقی پارٹی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کس نےکہا کہ عمران خان کو آنے نہیں دینا، اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ میں ادارے کیخلاف ہوں، ہروہ شخص محب وطن ہے جس کا جینا اورمرنا پاکستان کے ساتھ ہے، میرے ڈالرز بھی بیرون ملک ہوتے تو مجھے پاکستان کی فکرنہ ہوتی، میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرسکتا۔ نگراں حکومت نے آتے ہی وزیرآباد جے آئی ٹی تبدیل کردی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر ہے، پوری قوم کواس وقت مل کرفیصلہ کرنا ہوگا، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس راستے پرجانا ہے۔ ظالم حکمراں ظلم اورخوف کے ذریعے حکومت کرتا ہے، ہم نےلاہور میں انتخابی ریلی کےلئے اجازت لی تھی لیکن حکمرانوں نے دفعہ 144 لگا کر ہمارے لوگوں پر ظلم کیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک میں انتشار پھیلے، ہم راولپنڈی جاتے تو وہاں خون خرابہ ہونا تھا۔

کارکن کے جاں بحق ہونے پر سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ظل شاہ کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا جبکہ 2 گھنٹے بعد اس کی لاش ملی، تشدد کے بعد اسپتال کی رپورٹس ہی تبدیل کروائی گئیں، ہمارے کارکن کو قتل کرکے مجھ پر ہی قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پرکیسز کرکے ظلم کیا گیا، بےشرمی سے جھوٹ بولنے پر ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے، ان لوگوں کا ہر جھوٹ پکڑا جارہا ہے۔ مجھ پرحملہ ہوا اور میرے خلاف 80 مقدمات درج کردیئے گئے، یہ مجھےاٹھاکربلوچستان لےجاناچاہتےتھے ۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو مجھ سے خطرہ ہے، انہیں معلوم ہےمیری واپسی سے این آراو واپس ہوجائے گا، میں نےاپنی پوری منی ٹریل دی،انہوں نےرسیدیں نہیں دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اپنے بچے لاکر زرداری اور نوازشریف نے اپنی پارٹی خراب کرلی، ان لوگوں نے ذاتی مفاد کیلئے پاکستان کو استعمال کیا۔ میں ملک کے فائدے کیلئے دروازے کھلے رکھتا ہوں لیکن چوروں سے بات نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اورپیپلزپارٹی نےایک دوسرےکیخلاف کیسزبنائے، یہ مجھ سے بہترمعیشت چلاسکتےتو میں خاموش رہ کرالیکشن کا انتظار کرتا، یہ لوگ ملک کومزید تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، ہم اپنے دورمیں روس سےسستا تیل لینےکی بات کررہےتھے۔

PDM

mariyam nawaz

pti rally

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div