Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری آئل لائن لیک ہوگئی

لاکھوں ٹن تیل بہنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، پولیس
شائع 12 مارچ 2023 12:50am
آرٹ ورک ــ آج نیوز
آرٹ ورک ــ آج نیوز

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری آئل لائن لیک ہونے سے تیل بہہ گیا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا میں لائن سے لاکھوں ٹن تیل نکلنا شروع ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر حسن سردار کے احکامات کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو سیل کرکے لیکج روکنے کے لیے ماہرین سے رابطہ کیا۔

پولیس کے مطابق لاکھوں ٹن تیل بہنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جبکہ لائن کے لیک ہونے کی وجوہات بھی معلوم کی جارہی ہیں۔

Karachi Police

Oil and gas

Karachi Oil spill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div