Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

سازش ناکام ہوئی، آڈیوز ہیں پی ٹی آئی ورکر کی موت کو استعمال کیا جائے، آئی جی پنجاب کا دعویٰ

ساڑھے 8 بجے یاسمین راشد کو تمام معلومات دی گئیں، بتایاگیا حادثے میں بندہ فوت ہوگیا، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2023 03:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار نے دعویٰ کیا ہے کہ سازش ناکام ہوئی، آڈیوز ہیں پی ٹی آئی ورکر کی موت کو استعمال کیا جائے۔

لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ کل مقتول کارکن کے والد لیاقت علی نے ویڈیو پیغام میں مجھ سے انصاف کی اپیل کی، پولیس نے علی بلال کے والد کی درخواست پر فوری کارروائی کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 6 بج کر 52 منٹ پر کالے رنگ کی ویگو سے لاش سروسز اسپتال لائی گئی، گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا، گاڑی وارث شاہ روڈ سے برآمد کی گئی، گاڑی میں مظلوم شخص کا خون بھی پایا گیا، میرے پاس تمام سی ڈی آرز موجود ہیں۔

فیصل شاہکار نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کا نام جہانزیب ہے، ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا شخص سلیم ہے، گاڑی راجہ شکیل نامی شخص کی ہے، راجہ شکیل پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو موجود ہیں کہ پی ٹی آئی کارکن کی موت کو استعمال کیا جائے، یہ سازش ناکام ہوئی، سیاسی لیڈر سے گفتگو کی آڈیو لیکس مل گئی ہیں، سوشل میڈیا کی ایک ایک ویڈیو کا جواب دیں گے، علی بلال کی ہلاکت ایک ایکسیڈنٹ کیس ہے۔

مجھ پر پہلے سازش اور اب قتل کا الزام لگایا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکر تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا، مجھ پر پہلے سازش اور اب قتل کا الزام لگایا گیا، ساڑھے 8 بجے یاسمین راشد کو تمام معلومات دی گئیں، راجہ شکیل نے یاسمین راشد سے کہا ایکسیڈنٹ میں بندہ فوت ہوگیا، یاسمین راشد کہتی ہیں 9 مارچ کو زمان پارک آئیں، میں آپ کی باقی رہنماؤں سے ملاقات کراؤں گی، وہ لوگ 1 سے 3 کے درمیان زمان پارک ہوتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ راجہ شکیل اور یاسمین راشد اندر جاکر اپنے لیڈر کو تمام تفصیل بتاتی ہیں، پھر کہتی ہیں کہ آپ لوگوں کی ملاقات کی ضرورت نہیں آپ جائیں، اس کے بعد وہ لوگ انڈر گراؤنڈ ہوجاتے ہیں، ڈرائیور اپنی داڑھی صاف کرلیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجہ شکیل مانتے ہیں کہ یاسمین راشد کو سب کچھ بتایا، بتانے کے باوجود کہ یہ ایکسیڈنٹ ہے، آپ قتل کیس کی درخواست دے رہے ہیں، علی بلال کے والد سے کہا کہ آپ کو پیسے دیں گے، آپ ہر ایک کو گمراہ کررہے ہیں، ہم پر الزام لگارہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس جس نے یہ زیادتی کی اللہ تعالی ان سے انصاف کریں گے، پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں، بلائنڈ کیس کو ٹریس کیا، آپ سیاست کریں لیکن کسی کو گمراہ نہ کریں۔

محسن نقوی نے بتایاکہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں، میں کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، بات کرنی ہے تو 100 فیصد کریں گے لیکن دھمکی سے سرینڈر نہیں کروں گا، گھر چلا جاؤں گا لیکن سرنڈر نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی بلال کے بوڑھے والد کو 1 کروڑ روپے کی آفر کی گئی کہ آپ کھڑے رہیں، فوت ہونے والے شخص کی مالی معاونت کی جائے گی۔

lahore police

IG Punjab

faisal shahkar

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div