Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لاہور: گنگا رام اسپتال میں خون کی خرید و فروخت کا کالا دھندا کرنیوالا ملزم گرفتار

نگراں وزیراعلیٰ کا آج نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 03:49pm

لاہورکے گنگا رام اسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی خرید و فروخت کا کالا دھندا کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا۔ جس کے بعد ملزمان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔

واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوبلڈ بینک کا ریکارڈ مرتب کرنے سے متعلق ہدایات کی ہے۔

لیب ملازم ایک ہزار روپے میں خون کی بوتل بیچتا تھا جسے پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم نے آخری مرتبہ 49 ریڈ بلڈ اور 9 وائٹ بلڈ کی بوتلیں بیچیں تھی، جو لیب ٹیکنیشن کے ساتھ ملکر یہ مکروہ دھندا چلا رہا تھا، دونوں ملزمان سرگنگا رام اسپتال سے دیگر اسپتالوں کو بھی بلڈ سپلائی کرتے تھے۔

واقعے کے بعد نگران صوبائی وزیر صحت نے نوٹس لیکر کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور بلڈ بینک کے تمام انتظامات بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی دیکھتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ لاہور بلڈ بینک میں کام کرنے والا عملہ بھی پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کا ہوتا ہے۔

Punjab police

Blood Bank

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div