Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پاکستان اور بھارت اتفاق کریں تو امریکا ثالثی کیلئے تیار ہے، امریکا

امریکا پاکستان کو پُرامن، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، نیڈ پرائس
شائع 10 مارچ 2023 08:20am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیٹ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت اتفاق کریں تو امریکا ثالثی کے لئے تیار ہے، امریکا پاکستان کو پُرامن، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ پاک بھارت تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں، ہم اس عمل کی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں، دونوں ملک اتفاق کریں تو امریکا ثالثی کے لئے بھی تیار ہے، یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا یہ وہ فیصلے ہیں جو بھارت اور پاکستان کو خود کرنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی مسائل اور پاکستانی عوام کو ریکارڈ مہنگائی کا سامنا ہے، امریکا چاہتا ہے، پاکستان کو مستحکم اور دیرپا معاشی راستے پر گامزن کیا جائے۔

مزید پڑھیں: امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

اس سے پہلے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نیڈ پرائس کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، تاہم معاملات پاکستانی حکام نے ہی طے کرنے ہیں۔

india

پاکستان

IMF

Washington

Ned Price

US State Department Spokesperson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div