Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جامعہ پشاور: سیکیورٹی سپروائزرکے قتل کیخلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

یونیورسٹی کیمپس کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کیا جائے، پیوٹا
شائع 08 مارچ 2023 11:00am

جامعہ پشاور میں سیکیورٹی سپروائزر کے قتل کے خلاف اساتذہ اور ملازمین کی جانب سے ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

پشاور یونیورسٹی ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن (پیوٹا) کا کہنا ہے کہ آج بھی کلاسز، امتحانات، دفتری امور معطل رہیں گے جبکہ وائس چانسلرکو برطرف اورثقلین بنگش قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کیا جائے اور سیکیورٹی گارڈز کے نفسیاتی معائنے اور اہلیت کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی سپروائزر پر گولیاں چلا دیں تھیں۔

فائرنگ کے باعث سپروائزر ثقلین بنگش جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا تھا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div