Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے

غیرملکی ٹریول ایجنسیوں نے عمرہ پیکج حد سے زیادہ مہنگے کردیے
شائع 08 مارچ 2023 09:09am
تصویر/ ایس پی اے
تصویر/ ایس پی اے

سعودی وزارت حج و عمرہ کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

سیکرٹری عمرو المداح کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین رمضان المبارک میں آتے ہیں بعض غیرملکی ٹریول ایجنسیاں عمرہ پیکج حد سے زیادہ مہنگا کر رہی ہیں، جو مناسب نہیں جس کا ہم جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزنس، سیاحت، فیملی اور دیگر ویزوں پر آنے والوں کو عمرہ کی سہولت دی گئی ہے، ویزوں کے حصول میں آسانی کے باعث عمرہ زائرین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں

مزید کہا کہ سعودی حکام رمضان میں عمرہ سیزن کےلیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام ضروری انتظامات مکمل کرچکے ہیں۔

Saudi Arabia

Ramzan 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div