Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی کا میئر کس جماعت سے ہوگا،بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج جاری

پیپلزپارٹی 84، جماعت اسلامی کی 82 نشستیں، 20 یوسیز کے نتائج روک لیےگئے
شائع 06 مارچ 2023 12:47am
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، پیپلزپارٹی چوراسی یونین کمیٹیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بیس یوسیز کے نتائج روک لیے گئے، گیارہ یونین کمیٹیوں پر الیکشن نہیں ہو پایا۔

پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان میئر کراچی کے لیے مقابلہ دلچسپ ہوگیا، الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد پیپلزپارٹی کو جماعت اسلامی پر 2 نشستوں کی برتری حاصل ہوگئی۔

بلدیاتی عظمیٰ کراچی کے ایوان میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 84 اور جماعت اسلامی کی 82 ہوگئی۔

کراچی کی 246 میں سے 235 نشستوں پر الیکشن ہوئے جس میں سے الیکشن کمیشن نے 215 بلدیاتی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں جبکہ 20 نشستوں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنا پر جاری نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 40 نشستیں ہیں، مسلم لیگ (ن) کی 5، جے یو آئی کی 3 نشتیں ہیں جبکہ ایک آزاد امیدوار رکن بن گئے۔ 20 سیٹوں کے نتائج روک لیے گئے، 11 یونین کمیٹیوں پر الیکشن نہیں ہو پایا ۔

Jamat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div