Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

امریکا سے دو طرفہ تعلقات اور مخلتف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانا ترجیح ہے، وزیراعظم

شہباز شریف کی پاکستانی سفیر کو امریکی سرمیایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی ہدایت
شائع 04 مارچ 2023 06:48pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا سے دو طرفہ کثیرالجہتی تجارتی تعلقات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔

شہبازشریف سے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے لاہور میں ملاقات کی، اس دوران سفیر نے وزیراعظم کو امریکا میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے سفیر کو ہدایت کی کہ امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں ممکنہ مواقع کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

شہباز شریف نے مسعود خان کو امریکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے لئے درآمدات و برآمدات پر لاگو قوانین و ضوابط کو آسان بنانے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

Shehbaz Sharif

USA

Masood Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div