Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نیب تفتیشی ٹیم کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے
شائع 04 مارچ 2023 12:17pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عثمان بزدار کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے بیشتر سوالوں کے جواب نہ دے سکے، انوسٹیگیشن ٹیم نے عثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوالنامہ تھما دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نیب تفتیشی ٹیم کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، پوچھے گئے سوالوں پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزید پڑھیں: اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے متعدد سوالوں ہر لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ بعض سوالوں پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے قانونی مشاورت کے لئے وقت بھی مانگا۔

نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف محکموں سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے اور سابق وزیراعلیٰ کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: نیب نے عثمان بزدار اور فیملی کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

عثمان بزدار کے خلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ان کی وہاں اسپین میں بھی جائیدادیں ہیں؟۔

مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات: عثمان بزدار اور انکے اہل خانہ کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

عثمان بزدار نے جواب دیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے پاس تمام ریکارڈ جمع کروایا ہوا ہے، دیکھ لیں۔

NAB

Usman Buzdar

lahore

investigation

ex cm punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div