Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گورنر پنجاب کے اقدامات آئینی تھے جس کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی، صدر مملکت

موجود مسائل عارضی ہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا، عارف علوی
شائع 03 مارچ 2023 07:35pm
صدر مملکت اور گورنر بلیغ الرحمان کے مابین ملاقات۔ فوٹو — فائل
صدر مملکت اور گورنر بلیغ الرحمان کے مابین ملاقات۔ فوٹو — فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے اقدامات آئین کے مطابق تھے۔ عارف علوی اپنے دو روزہ لاہور کے دورے پر ہیں، اس موقع پر صدر مملکت گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر بلیغ الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں شخصیات نے ملک کی بہتری اور آئین و قانون پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر علوی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے اقدامات آئین کے مطابق تھے، سپریم کورٹ کے فیصلےنے بھی اس بات کی توثیق کی ہے، البتہ موجود مسائل عارضی ہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کروانے کی منظوری دی۔ یہ پیشرفت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخیں تجویز کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر عارف علوی 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔

lahore

governor punjab

Arif Alvi

baligh ur rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div