Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسد عمر کی نظر بندی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی گئی

اسد عمر نے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے تحت لاہور میں گرفتاری دی تھی
شائع 03 مارچ 2023 10:30am
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے اسد عمر کی نظر بندی کے خلاف ان کی اہلیہ صفیہ فاطمہ عمر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی تحریری استدعا کر دی۔

متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔

صفیہ فاطمہ عمر نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او، آئی جی پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اسد عمر کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسد عمر کی نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں، نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت لاہور میں گرفتاری دی تھی۔

pti

Lahore High Court

Asad Umer

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div