Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی، 2 بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی، شیخ رشید

عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پیٹرول کا کام کرے گی، سابق وزیر داخلہ
شائع 03 مارچ 2023 09:09am
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، 2 بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں ایک کروڑ اورسیز پاکستانی ووٹوں کی سماعت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پیٹرول کا کام کرے گی، چین نے دوستی کا حق ادا کردیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بھی بڑھنے جارہی ہیں نہ ڈالر دستیاب نہ فنڈنگ موجود ہے، سیاست بچانی ہے یا ریاست، ڈالر شرح سود پیٹرول مہنگائی سب ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، 2 بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی، الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں جو بھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرے گا، اُسے عدالت کے کہٹرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پر مہنگائی کی مزید بجلی گرے گی، غریب ذبح خانے میں حکمران مہخانےمیں بیٹھے ہیں۔

rawalpindi

PDM

Sheikh Rasheed

imran khan

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div