Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

معزز عدلیہ مریم نواز کے عدالت پر حملوں کا نوٹس لے، پرویز الٰہی کا مطالبہ

سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے چیف جسٹس کے نام خط پر کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 01 مارچ 2023 07:31pm
عمران خان سے پرویز الٰہی سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
عمران خان سے پرویز الٰہی سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی نے عدلیہ سے مریم نواز کے عدالت پر حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کے لئے پرویز الہیٰ نے زمان پارک پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیکر آئین سپرمیسی برقرار رکھی، اب پارٹی رہنما اور کارکن بھرپور انداز سے انتخابی مہم شروع کریں۔

اس موقع پر پرویز الٰہی نے متعلقہ اداروں سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عملدرامد کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئین ہی سپریم ہے، یہ بات پی ڈی ایم کو بھی جان لینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ معزز عدلیہ مریم نواز کے عدالت پر حملوں کا بھی نوٹس لے جب کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے چیف جسٹس کے نام خط پر کارروائی کی جائے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز اینڈ کمپنی نے الیکشن سے بھاگنے کی بہت کوشش کی، لیکن فیصلے میں واضح ہو گیا کہ 90 روز میں الیکشن آئین کی منشا ہے۔

pti

Maryam Nawaz

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

Supreme Court of Pakistan

zaman park

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div