Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں خواجہ سراؤں پر رات 12 کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی

خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس
شائع 01 مارچ 2023 11:04am

کوئٹہ میں تھانہ سینٹرل کے ایس ایچ او نےعلاقے کی حدود میں رات 12 بجے کے بعد خواجہ سراؤں کے سڑکوں پرنکلنے پرپابندی عائد کردی۔

پولیس کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

معاملے پرموقف جاننے کیلئے رابطہ کرنے پرایس ایچ اوتھانہ سول لائن سب انسپکٹر مھٹا خان نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں میں رات کو خواجہ سرا مختلف سڑکوں پرکھڑے ہو کریا پیدل چلتے ہوئے نازیبا حرکات کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دعوت گناہ دے رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے معاشرہ بگاڑ کی طرف جا رہا ہے اورمستقبل کے معمارخصوصاً نوجوان اور طلباء بے راہ روی کی طرف راغب ہو رہے ہیں اس کے علاوہ ان خواجہ سراؤں کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا خطرہ بھی بڑھ رہا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق خواجہ سراؤں کی وجہ سے دیگرعلاقوں کے جرائم پیشہ افراد ان کے پیچھے سول لائن کی حدود میں آنے کے بعد جب واپس جاتے ہیں تو راستے میں راہزنی کی واردات کرنے میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ اسی لیے انہیں رات بجے کے بعد اپنے علاقے میں آنے سے منع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنبیہہ بھی جاری کردی گئی ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بلوچستان

quetta

police

Transgender

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div