Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ازخود نوٹس: سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست واپس لے لی

چیف جسٹس نے پانچ رکنی لارجربنچ جو بنایا ہے وہی کیس سنے، وکیل فاروق ایچ نائیک
شائع 28 فروری 2023 02:40pm

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات میں تاخیر پر ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے، عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

عدالت نے سیاسی جماعتوں کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو روسٹرم پر بلایا تو فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن ہوں گیے تو حصہ بنیں گے۔

فاروق ایچ نائیک نے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کی فل کورٹ کی درخواست واپس لے لی، اور مؤقف دیا کہ سیاسی جماعتوں نے مشترکہ ہدایت کی ہے کہ فل کورٹ کی درخواست نہیں چلائیں گے، چیف جسٹس نے پانچ رکنی لارجربنچ جو بنایا ہے وہی کیس سنے۔

فاروق ایچ نائیک نے موقف پیش کیا کہ اب ممکن نہیں کہ دو صوبوں میں الیکشن پہلے ہوں اور دو ماہ بعد باقی صوبوں میں، عدالت نے از خود نوٹس قبل از وقت لیا ہے، دو ہائی کورٹس میں انتخابات کا مقدمہ زیر التوا ہے، سپریم کورٹ ہائی کورٹس کوفیصلہ کرنے دے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اولین ترجیح آئین کے مطابق چلنا ہے، آئین کومنسوخ نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کی تاریخ تو دیں، ہوسکتا ہے حالات ٹھیک ہو جائیں فنڈز بھی آجائیں، نگران حکومت گورنر نے بنائی ہے، توالیکشن کی تاریخ کیوں نہیں دینی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن سے پوچھیں گے کہ الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں آئی۔

PDM

Supreme Court of Pakistan

Politics 28 Feb 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div