Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پشاور زلمی کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کو تحفے میں کیا ملا

قلندرز میں کپتان شاہین آفریدی کے لئے بھی کیش ایوارڈ کا اعلان کیا گیا
شائع 27 فروری 2023 03:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچ 15ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹر فخر زمان کو لاہور قلندرز نے قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون کا تحفہ دے دیا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوہئے 45 گیندوں پر 96 رنزکی اننگز کھیلی تھی۔

فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے 40 رنز سے میچ اپنے نام کیا تھا۔

قلندرز کے سی او او ثمین رانا کی جانب سے ٹیم فنکشن میں فخرزمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ثمین رانا نے کہا کہ فخر زمان کو اس تحفے کا بہت انتظار تھا، انہوں نے غیرمعمولی پرفارمنس سے اپنا حق پایا ہے۔

ثمین رانا نے مزید کہا کہ مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لئے بھی کیش پرائز کا اعلان کرتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو شکست

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔

لاہور نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 242 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جواب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں پر 201 رنز بنا سکی تھی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اوپننگ بیٹر فخر زمان نے 45 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی ، جس میں ان کے 10چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے۔

Fakhar Zaman

Lahore Qalandars

peshawar zalmi

Shaheen Shah Afridi

PSL 8

lq vs pz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div