Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کے 32 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی کا نوٹیفکیشن معطل

پنجاب کی 27 جنرل نشستوں پر انتخابات کا شیڈول معطل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 08:19pm
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں پر 27 ارکان جب کہ پانچ مخصوص نشستوں سے خواتین ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے، ان خواتین ارکان میں پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ، کنول شوزب، عندلیپ عباس، عاصمہ حدید اور ملیکہ بخاری شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ضمنی انتخاب کے جیتے ہوئے 6 حلقوں این اے 22، این اے 24، این اے31، این اے 108، این اے 118 اور این اے 239 کو خالی قرار دے دیا۔

عمران خان ضمنی انتخابات میں بیک وقت 7 حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین این اے 45 کرم سے بھِی کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے این اے 45 کے علاوہ عمران خان کے جیتے 6 حلقوں کو خالی قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے27 ایم این ایز، مخصوص نشستوں پر5 خواتین ارکان کی رکنیت بحال ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پرضمنی انتخابات روک دیے۔

ای سی پی حکام کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں بشمول این اے 52، 53 اور این اے 54 میں 16 مارچ کو ہی ضمنی انتخاب ہوگا کیونکہ اسلام آباد کے حلقوں پر لاہور ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ لاگو نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 70 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا تھا۔

pti

ECP

punjab

by election

Lahore High Court

denotify

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div