Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کا سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کا اعلان

علی زیدی کو عام انتخابات کی تیاری، سندھ کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت
شائع 24 فروری 2023 11:00am
فوٹو۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو عام انتخابات کی تیاری اور سندھ کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی، عمران خان نے جلد سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی وفد کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی۔

سابق وزرائےاعلیٰ سندھ غوث علی شاہ، لیاقت جتوئی، پی ٹی آئی رہنما شیر محمد رند، آغا ارسلان اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان نے لیاقت جتوئی اور غوث علی شاہ کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنانے کا فیصلہ کیا اور صوبائی صدر علی زیدی کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے علی زیدی کو سندھ کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی۔

عمران خان نے جلد سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ امپورٹڈ حکومت اور زرداری مافیا سے نجات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کی قیادت زرداری مافیا کے خلاف جہاد کررہی ہے، ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے سندھ کے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں۔ جیل بھرو تحریک نے ملک میں انقلاب کا آغاز ہے۔

pti

Ali Zaidi

imran khan

lahore

zaman park

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div