Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

زلزلے کی گہرائی 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی
شائع 24 فروری 2023 08:34am

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

مزید پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 5 بج کر 52 منٹ پر اسلام آباد واہ کینٹ ہری پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا بھر میں 5.6 شدت کا زلزلہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 اور زلزلے کی گہرائی 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کے ساتھ چین کا بارڈر تھا۔

اسلام آباد

earthquake

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div