Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

یوکرینی صدر کا عارف علوی سے رابطہ، اقوام متحدہ میں حمایت مانگ لی

صدر مملکت کو عارف علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت
شائع 22 فروری 2023 10:09pm

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں صدور نے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل اور دونوں ممالک کے سیاسی و اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی۔

دونوں سربراہان مملکت نے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ یوکرینی صدر نے دس نکاتی امن فارمولے پر بھی بات کی۔

صدر زیلنکسی نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت بھی مانگی۔

جس پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ روس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر زیلنسکی نے صدر مملکت کو عارف علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

President Arif Alvi

Ukraine

Vladimir Zelensky

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div