Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ رشید

استعفی دیتے ہی نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا، سابق وزیر داخلہ
شائع 22 فروری 2023 03:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے، صدر نے 9 اپریل الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہے عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں اور موج میلے منارہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر پیٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لئے دھکے کھا رہا ہے۔ آٹا گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگا۔

اپنے ٹویٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید لکھا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا اور پرچہ بھی مجھ پر دے دیا اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کرکے پوسٹ مارٹم کروں گا، کل مری تاریخ پر بھی پیش ہوں گا اور میڈیا ٹاک بھی کروں گا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div