Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

امریکا یوکرین کے میدان جنگ میں بہت زیادہ دولت کما رہا ہے، چینی وزیر خارجہ

"امریکا یوکرین تنازع کی آگ کو مزید نہ بھڑکائے"
شائع 22 فروری 2023 08:45am
یوکرین تنازعہ دنیا کو تقسیم کر رہا ہے، چینی وزیر خارجہ - تصویر/ روئٹرز
یوکرین تنازعہ دنیا کو تقسیم کر رہا ہے، چینی وزیر خارجہ - تصویر/ روئٹرز

چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین تنازع کی آگ کو نہ بھڑکائے، جو یوکرین کے میدان جنگ میں بہت زیادہ دولت کما رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ وینبن نے کہا امریکا روس کو چینی ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق پراپیگنڈا کر رہا ہے، امریکا بتائے اس کے ارادے کیا ہیں، امریکا یوکرین کے میدان جنگ میں بہت زیادہ دولت کما رہا ہے۔

بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کی مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی سلامتی کے لیے اقدامات، بین الاقوامی امن اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ایک وژن پیش کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے کیونکہ یوکرین تنازعہ دنیا کو تقسیم کر رہا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر نے نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کر رہے ہیں۔

russia

china

Vladimir Putin

USA

Ukraine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div