Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

’گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت واضح مس کنڈکٹ ہے‘

’الیکشن کمیشن کو اس کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔‘
شائع 20 فروری 2023 06:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ دئے جانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

مولونا فضل الرحمان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’آج عارف علوی نے جس طرح خود کو بادشاہ سلامت اور تحریک انصاف کا ورکر سمجھ کر آئین کو پاؤں تلے روندھتے ہوئے اس کی صریحاً خلاف ورزی اور گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کی ہے، یہ واضح مس کنڈکٹ ہے۔‘

سربراہ پی ڈی ایم نے لکھا، ’الیکشن کمیشن کو اس کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔‘

PDM

President Arif Alvi

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div