Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

صدر نے الیکشن کی تاریخ دے کر آئین کے مطابق فیصلہ کیا

پاکستان تحریک انصاف کا صدر عارف علوی کے فیصلے کا خیرمقدم
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 06:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر صدرعارف علوی کی بات نہ مانی گئی تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہوجائے گا اور ملک بند گلی میں چلا جائے گا، جس کے بعد آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے کندھوں پر ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئیٹ کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ صدر مملکت کا فیصلہ آئینی اورقانونی ہے، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں 9 اپریل کو الیکشن کروانے ہوں گے، ورنہ گھمبیر اور سنگین حالات پیدا ہو جائیں گے۔

ماہر قانون اور تحریک انصاف کےرہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں ضمنی الیکشن کی تاریخ دینےکے اقدام میں آئینی جھول نظرنہیں آیا۔

فیصل چوہدری نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا کہ صدرمملکت آئین کے مطابق ذمہ داری پوری کررہے ہیں، انھوں نے ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کوخط لکھا، الیکشن کمیشن نے بھی جوابی خط ارسال کیا جس سےمشاورت مکمل ہوگئی۔ صدر کےاعلان کےبعدالیکشن کمیشن انتخابات کرانےکا پابند ہے

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی صدرکے ہراقدام کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت عدالت گئی توعدالت خود صدر کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کچھ کیا تو آئین کی خلاف ورزی کامرتکب ہوگا۔

حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کو اۤڑے ہاتھوں لیتےہوئےفیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت غیرقانونی طریقے سے وجود میں آئی۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی اۤئی) کے رہنما جمشید چیمہ نے بھی میڈیا سےبات چیت میں کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ دینے کا آئینی و قانونی حق استعمال کیا،ان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتےہیں۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے گورنرز نے ضمنی انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین سے واضح انحراف کیا ہے

انھوں نےکہا کہ حکمران ٹولے نے شکست کے خوف سے آئین کو پائوں تلے روندنے سے بھی گریز نہیں کیا، تحریک انصاف دھونس ، جبر ، دھمکیوں کے باوجود اپنی آئینی و قانونی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو گی،عوام پی ڈی ایم ٹولے کو گھسیٹتے ہوئے بیلٹ باکس تک لے کر جائینگے۔

President Arif Alvi

Pakistan Tehreek Insaf

punjab & kpk assemby

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div