Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بھارتی طالبہ زچگی کے 3 گھنٹے بعدایمبولینس میں امتحان دینے پہنچ گئی

زچگی والے روز رُکمنی کا سائنس کا پرچہ تھا
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 12:57pm
صبح 6 بجے کے قریب میں نے بیٹے کو جنم دیا، لڑکی کا بیان - تصویر/ فائل
صبح 6 بجے کے قریب میں نے بیٹے کو جنم دیا، لڑکی کا بیان - تصویر/ فائل

بھارتی ریاست بہارمیں ایک باہمت طالبہ بچے کو جنم دینے کے چند گھنٹے بعد ہی 10ویں جماعت کے بورڈ کے امتحان دینے اسپتال سے امتحانی مرکز پہنچ گئی۔

ایمبولینس میں امتحان دینے کے لیے جانےوالی 22 سالہ رکمنی کماری بنکا ضلع کے ایک سرکاری اسکول کی طالبہ ہے۔

زچگی والے روز رکمنی کا سائنس کا پرچہ تھا۔ اس کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز نے امتحانی مرکزنے جانے کا مشورہ دیا لیکن رکمنی نے کسی کی نہ سُنی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پون کمار کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت خواتین کی تعلیم پر توجہ دیتی ہے، رکمنی تمام خواتین کے لئے ایک مثال بن گئی ہے۔

پوری کہانی، رکمنی کی زبانی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکمنی نے کہا کہ منگل کے روز سے ہی مجھے درد زہ تھے اور اس دن میرا ریاضی کا پرچہ تھا لیکن میں دوسرے روز ہونے والے سائنس کے پرچے کے لئے بھی کافی پُرجوش تھی۔

رکمنی نے بتایا کہ اچانک رات کو تکلیف بڑھنے پرمجھے اسپتال جانا پڑا اور صبح 6 بجے کے قریب میں نے بیٹے کو جنم دیا۔

رکمنی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی تھی کہ میرا بیٹا بھی اچھی تعلیم حاصل کرے اور کامیاب انسان بنے، تو ماسی حوصلے کے ساتھ امتحان دینے گئی تاکہ اچھی مثال قائم کرسکوں۔

india

تعلیم

سائنس

Ambulance

Women Education

School Exam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div