Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ٹوئٹرکے بعد انسٹاگرام اورفیس بُک صارفین کیلئے بھی خوشخبری

یہ سروس فی الوقت کاروباری اکاؤنٹس کیلئے دستیاب نہیں
شائع 20 فروری 2023 09:10am
تصویر: ٹیک گائیڈ
تصویر: ٹیک گائیڈ

ٹوئٹر کے بعد اب فیس بک اور انسٹاگرام صارفین بھی ادائیگی کرکے اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔

فیس بک اور انسٹا کی ملکیتی کمپنی میٹا نے دونوں پلیٹ فارمز کے صارفین کیلئے اعلان کیا ہے کہ تصدیق شدی اکاؤنٹ کیلئے انہیں تقریباً 12 ڈالرماہانہ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

تصدیقی اکاؤنٹ کیلئے ویب پر ماہانہ لاگت 11.99 ڈالر (9.96 پاؤنڈ) رکھی گئی ہے جبکہ آئی فون صارفین کو 14.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

بلیو ٹک کی یہ سہولت رواں ہفتےسے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں دستیاب ہوگی۔ اس سے قبل ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے نومبر2022 میں پریمیئم ٹئٹربلیو سبسکرپشن کی سہولت متعارف کروائی تھی۔

چیف ایگزیکٹو میٹا مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پرسیکیورٹی کے عمل میں بہتری آئے گی۔ میٹا کی ادائیگی کی سبسکرپشن سروس فی الوقت کاروباری اکاؤنٹس کیلئے دستیاب نہیں تاہم ذاتی پروفائل کی تصدیق کے خواہشمند ادائیگی کرسکتے ہیں۔

بیجز یا ’بلیو ٹِکس‘ کو ہائی پروفائل اکاؤنٹس کے لیے تصدیقی ٹولز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صداقت کی نشاندہی کی جا سکے۔

میٹا پوسٹ کے مطابق سبسکرپشن کیلئے ادائیگی کرنے والوں کو نیلے رنگ کا بیج، زیادہ سے زیادہ صارفین کیلئے پوسٹس وزیبلٹی میں اضافہ، نقالوں سے تحفظ اورکسٹمر سروس تک آسان رسائی جیسی سہولیات فراہم کرے گی۔

میٹا کی جانب سے یہ تبدیلی پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو متاثرنہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کی تصدیق کیلئے ادائیگی کے فیچرکو نومبر2022 میں اس وقت روک دیا گیا تھا جب صارفین نے ادائیگی کرکے بڑے برانڈز سمیت معروف شخصیات کی نقالی کرنا شروع کر دی تھی۔

انسٹا اور فیس بل صارفین کیلئے میٹا نے کہا ہے کہ ان کے ناموں کو تصدیق کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شناختی دستاویزسے مماثل ہونا چاہیے جبکہ پروفائل پکچربھی ایسی ہونی چاہیے جس میں چہرہ نظرآرہا ہو۔

فی الحال میٹا نے واضح نہیں کیا کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے بعد یہ نیا فیچر دوسرے ممالک میں کب متعارف کرایا جائے گا تاہم زکربرگ کہہ چکے ہیں کہ ایسا جلد ممکن ہوگا۔

ٹویٹر

فیس بک

Elon Musk

meta

Blue Tick

Verified account

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div