Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت عمران خان کی تازہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقرر

عمران خان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرائی
شائع 18 فروری 2023 11:35am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت پردرخواست کی سماعت 25فروری تک ملتوی کردی۔

بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان نے بینکنگ کورٹ کا حکم نامہ چیلنج کردیا

عمران خان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرائی جس کے تحت بی بینکنگ کورٹ کو عبوری ضمانت پر22 فروری تک فیصلےسےرو کا گیا ہے۔

اگرعمران خان پیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، جج بینکنگ کورٹ

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی تازہ میڈیکل رپورٹ 22 فروری کوطلب کررکھی ہے۔

کیس کا پس منظر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قراردیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرکیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 رکنی بینچ نے ’متفقہ‘ فیصلے میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرممنوعہ فنڈز لینا ثابت ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے68 صفحات پر مبنی فیصلے میں قراردیا کہ پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی فنڈنگ حاصل کی تھی، جبکہ عمران خان نےالیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک غلط ڈیکلیریشن دیے۔ پارٹی نے 34 غیرملکیوں اور عارف نقوی سے فنڈزلیے ہیں۔

pti

imran khan

foreign funding case

Banking Court

Prohibited Funding Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div