Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ہم پاکستانی عوام کیساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکا کی کراچی پولیس آفس پر حملے کی شدید مذمت
اپ ڈیٹ 18 فروری 2023 12:17pm
تصویر/ امریکی سفارتخانہ ویب سائٹ
تصویر/ امریکی سفارتخانہ ویب سائٹ

امریکا نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد حملوں کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت ہیں اور تشدد جواب نہیں ہے،تشدد رکنا چاہیئے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی اور آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ حملہ آور دہشت گرد وں کی شناخت ہوگئی ہے۔

Ned Price

Karachi Police Office Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div