Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے 43 مستعفی ارکان کے استعفے منظور کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
شائع 17 فروری 2023 01:18pm

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر مستعفی ارکان اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کیا ہے، اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ نہ لگانے پر یہ نوٹیفکیشن معطل نہیں ہوسکا۔

وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لگا دیا گیا ہے، اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے تحریک انصاف کے 43 مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، اور حکم دیا کہ درخواست پر مزید کارروائی سات مارچ کو ہوگی۔

Lahore High Court

Raja Pervaiz Ashraf

pti resigns

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div