Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عدالتیں اور آئین عمران خان کے سامنے کیوں بے بس ہیں، احسن اقبال

کیا فیصلے اس بنیاد پر ہوں گے کہ کس کے پاس زیادہ گالیاں دینے کی طاقت ہے، احسن اقبال
شائع 17 فروری 2023 11:43am

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس کون سی سلیمانی ٹوپی ہے جو آئین اور قانون اس کے سامنے بے بس ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آڈیولیکس کی شفاف تحقیقات ہوناچاہئیں، آزاد عدلیہ قانون کی حکمرانی کیلئے ضروری ہے، قانون کی پاسداری کےبغیرملک جنگل بن جاتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ معاشی عدم استحکام کی ذمہ دارگزشتہ حکومت ہے، عمران نیازی نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو برطرف کیا، 7 ماہ تک عثمان بزدار اور عمران نیازی فیصلے کے ساتھ فٹبال کھیلتا رہا، لیکن اس دوران سپریم کورٹ نے اس فیصلے کا نوٹس نہیں لیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی 7 ماہ تک پنجاب صوبے کے بلدیاتی ادارے کےحق حکمرانی کو تباہ کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، عمران نیازی نے کون سی سلیمانی ٹوپی پہنی ہے کہ عدالتیں اور آئین اسکے سامنے بے بس ہیں، کیا فیصلے اس بنیاد پر ہوں گے کہ کس کے پاس زیادہ گالیاں نکالنے کی طاقت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے4 سال میں11ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبےلگائے، 2 ہزار کلو میٹر موٹر ویز بنائیں، ن لیگ کےدورمیں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی تھی، نوازشریف کو فرضی کہانی سے ہٹایا گیا۔

Ahsan Iqbal

imran khan

Audio leaks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div