Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے 70 اراکین کے استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج

عدالت لندن بیٹھےمجرم کا بھی کچھ اتا پتا کر لے، فواد چوہدری
شائع 16 فروری 2023 02:50pm

پی ٹی آئی کے 70 اراکین نے اپنے استعفوں کی منظوری کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنماوں فواد چوہدری اور اسد عمرسمیت 70 مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں استعفوں کی منظوری چیلنج کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی اراکین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف پیش کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظوری سے قبل ارکان کا موقف نہیں لیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں، پہلے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، اور ابھی بھی عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر عائد مقدمات کو واپس لیا جائے، عدالت لندن بیٹھے مجرم کا بھی کچھ اتا پتا کرلے، شیخ رشید کو ضمانت ملی تو انہیں دوسرے کیس میں ڈال دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے لگژری آئٹمز پر ٹیکس 25 فیصد کر دیا، قوم پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے، منی بجٹ میں عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست ختم ہوچکی ہے، مریم نواز نے شہباز شریف کی سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ حکومت سے میرا کوئی تعلق نہیں، مریم نواز صرف پروٹوکول کیلئے حکومت کا حصہ ہیں۔

pti

Lahore High Court

pti resigns

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div