Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

’کوئی حربہ نہیں چلے گا‘سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کی 5 تقرریوں پرعدالتی ریمارکس

"ساری بھرتیاں غلط نہیں ہیں تو آپ نا ڈریں"
شائع 15 فروری 2023 03:47pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں سیکرٹری سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی تقرریوں کے کیس میں واضح کیا ہے کہ کیس دوسرے بینچ منتقلی کا کوئی حربہ نہیں چلے گا۔

سندھ اسمبلی میں سیکرٹری سمیت پانچ افراد کو 20 گریڈ میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سیکرٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق کی جانب سے ایڈووکیٹ ایاز تنیو نے وکالت نامہ جمع کروادیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کیس دوسرے بینچ منتقلی کا کوئی حربہ نہیں چلےگا، کیس کی سماعت اسی بینچ میں ہوگی۔

جسٹس عدنان کریم نے کہا کہ بھرتیاں صحیح ہوئی ہوں گی توہم مداخلت نہیں کریں گے، اگریہ ساری بھرتیاں غلط نہیں ہیں تو آپ نا ڈریں ۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لئےمہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت23 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

Sindh Assembly

Sindh High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div