Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں کھانے پینے کی اشیاء پرمینڈک کے ’لوگو‘ کا راز کھُل گیا

مینڈک کا "لوگو" اور کن ممالک کی پروڈکٹ پر پایا جاتا ہے؟
شائع 15 فروری 2023 02:42pm

سعودی عرب میں کھانے پینے کی اشیاء (فوڈ پروڈکٹس) پر مینڈک کے ”لوگو“ نے بہت سے افرد کو تشویش میں مبتلا کررکھا تھا کہ آیا وہ جو کچھ کھا رہے ہیں وہ حلال ہے بھی یا نہیں۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے قیاس آرائیوں کے بعد واضح کیا ہے کہ کچھ مصنوعات پرمینڈک کے ’لوگو‘ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ متعلقہ پروڈکشن ایسوسی ایشن ماحولیات سے متعلق ہیں اور بین الاقوامی معیارات اور اصولوں پرعمل کرتی ہیں۔

اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ مینڈک کا ’لوگو‘ یہ واضح کرتا ہے کہ مینوفیکچرر کو سخت سرٹیفیکیشنز اور معیارات کے مطابق جانچ پڑتال سے گزارا گیا ہے۔ اس لوگو کا ان پروڈکٹ کے اجزاء سے کوئی لین دین نہیں ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں لوگوں کو مینڈک کے لوگو والی پروڈکٹ کے استعمال سے متعلق انتباہ کیا گیا تھا جس کے بعد سعودی حکام کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے۔

مینڈک کا ”لوگو“ کن ممالک کی پروڈکٹ پر پایا جاتا ہے؟

مینڈک کا ”لوگو“ امریکا، کینیڈا سمیت کئی یورپی ممالک میں چاکلیٹ، کافی، چائے اور پھلوں کی کچھ مصنوعات پر بھی پایا جاتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان پروڈکٹس میں ماحول دوست فارمولوں کااستعمال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مینڈک کا لوگو 70 ممالک میں کام کرنے والی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ”رین فارسٹ الائنس“ کی جانب سے دیا گیاہے، اس تنظیم کی بنیاد مشہور امریکی ماحولیاتی کارکن ڈینیئل کاٹز نے 1987 میں رکھی تھی۔

Saudia Arabia

Frog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div