Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جماعت اسلامی نے کراچی کے ریڈلائن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا

ریڈلائن منصوبے سے ٹریفک کا مسئلہ بڑھ جائے گا،حافظ نعیم
شائع 15 فروری 2023 12:21pm

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہےکہ شہرکےٹریفک پلان پرازسرنوکام کرنےکی ضرورت ہے، ریڈ لائن منصوبے پر بہت سے تحفظات ہیں

جماعت اسلامی نے شہرقائد کےریڈلائن منصوبہ پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کے ڈیزائن میں مسئلہ ہے، منصوبے سے ٹریفک کا مسئلہ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پرہمارےبہت تحفظات ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ کراچی میں ہرجگہ ٹریفک کےمسائل ہیں،شہرکےٹریفک پلان پرازسرنوکام کرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کواذیت سے بچانے کیلئے اقدامات ہونے چاہیے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div