Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

امریکا کا اعلیٰ سطحی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

قونصلرڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ ڈیرک شولے وفد کی قیادت کریں گے
شائع 15 فروری 2023 08:22am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

امریکا کا اعلیٰ سطحی وفد قونصلر ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ ڈیرک شولے کی قیادت پاکستان کا دورہ کرے گا۔

امریکی وفد جمعہ کوپاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا جس میں معاشی تعاون، سیکیورٹی تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی پرمشاورت ہوگی۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بتائے کہ دہشت گردی کیخلاف کیا مدد درکار ہے۔

ڈیرک شولے نے کہا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان لیے لئے بڑا خطرہ ہے کسی بھی دہشتگرد گروہ کے خلاف مشترکہ کوششوں کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ پشاور پولیس لائن خودکش دھماکے سمیت ملک میں دہشت گردی کے حملوں میں تیزی آئی ہے جس میں سینکڑوں افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div