Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

خواتین کارکنان نے عمران سے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے کی اجازت مانگ لی

خواتین کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام گھر گھر لیکر جائیں اور قوم کو قانون کی بالادستی کیلئے تیار کریں، عمران
شائع 13 فروری 2023 08:46pm
عمران خان خواتین کارکنان سے حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
عمران خان خواتین کارکنان سے حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دینے کی اجازت مانگ لی۔

عمران خان سے خواتین قائدین و کارکنان کے وفد نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ خواتین نے جیل بھرو تحریک میں صفِ اوّل میں کردار ادا کرنے اور گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھایا۔

ملاقات میں خواتین قائدین کا کہنا تھا کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائد کے شانہ بشانہ ہیں، 25 مئی کے لانگ مارچ میں خواتین نے ریاستی جبر کا سامنا کیا، لہٰذا ہم ہمیشہ کی طرح جیل بھرو تحریک میں بھی صف اوّل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے خواتین کارکنان کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا پرامن جمہوری جدوجہد کے ہر مرحلے پر خواتین کارکنوں نے نہایت مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے خواتین کارکنان کو ہدایت کی کہ قومی سطح پر ذہن سازی اور سیاسی مکالمے میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، خواتین کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام گھر گھر لیکر جائیں اور قوم کو قانون کی بالادستی کے لئے تیار کریں۔

pti

imran khan

lahore

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div