Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی
شائع 13 فروری 2023 12:23pm

وفاقی کابینہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لئے وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز 13 فروری سے 19 مارچ تک شیڈول ہیں جبکہ میچز لاہور، ملتان،کراچی،راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

federal cabinet

pakistan army

security

rangers

PSL 8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div